ٹریننگ 174

ٹریننگ میں مصروف ہوں ورنہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں دیکھتا، محمد وسیم کا پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کہاہے کہ ٹریننگ میں مصروف نہ ہوتا تو پاک آسٹریلیا میچ اسٹیڈیم میں ضرور دیکھتا ۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میںسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد وسیم نے لکھا کہ سنا ہے این سی او سی نے پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

محمد وسیم نے لکھا کہ دبئی میں ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے ٹریننگ کررہا ہوں ورنہ ضرور پنڈی اسٹیڈیم جا کر میچ دیکھتا۔باکسر محمد وسیم نے اپنے پیغام میں پاکستان ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ محمد وسیم 19 مارچ کو دبئی میں انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن میں ناقابل شکست فلائی ویٹ ورلڈ چیمپئن سنی ایڈورڈز کا مقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں