اعظم سواتی 167

ٹرین حادثے کی اعلی سطحی انکوایری کمیٹی کی رپورٹ کل میڈیا کے سامنے پیش کی جاے گی، اعظم سواتی

رحیم یارخان(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریتی ٹرین حادثے کی اعلی سطحی انکوایری کمیٹی کی رپورٹ بدھ کے روز لاہور ریلوے ہیڈ کواٹر میں میڈیا کے سامنے پیش کی جاے گی اس رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت کارروا عمل میں لای جاے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے منگل کو شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ریلوے حادثے سے متاثرین کی عیادت کرنے کے پعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کی کہا کہ میں نے پانچ ماہ قبل کہا تھا کہ سیفٹی پر کوی کمپرو ماییز نہیں ہوگا مگر میرے کہنے کا یہ حشر ہوا کہ 56انسانی جانیں ضایع ہوگییں ریلوے مافیاز نے ریلوے کا پہیہ جام کر رکھا ہے ان کالی بھیڑوں کو الگ کرنے کے لیے جہاد کر رکھا ہے خدا کی قسم انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر دم لوں گا بڑے سے بڑا افسر ذمہ دار ہوا تو اس نہیں چھوڑا جاے گا یہ لوگ شہدا اور زخمیوں کے مقروض ھیں 0 2 ارب روپے حکومت نے دے رکھے ھیں 14اپریل سے کام شروع کرنا تھا ابھی تک سگنل سسٹم بھی ٹھیک نہیں ہو سکا تیس سالوں سے ریلوے ٹریک اپنی مدت پوری کر چکا ہے نیی ٹریک پر کسی حکومتوں نے توجہ نھیں دی جس کی وجہ سے حادثے پر حادثات ہو رہے ہیں

اب فوری فیصلہ کرنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ شروع کریں یا ریلوے ٹریک کی تعمیر ٹریک اس قابل نہیں رہا کہ اس پر ریل کا پہیہ چل سکے ملک آئےروز ریلوے حادثات کا متحمل نہیں بن سکتا ریلوے بند کرنا پڑی تو دیر نہیں لگاییں گے وفاقی وزیر نے کہ کہ حادثے کی لاپرواہی کے ذمہ دار شہدا ور زخمیوں کے مقروض ہیں حادثے کے دوران سندھ اور رحیم یرخان کی امدادی ٹیمیں پاک فوج رینجر ڈاکٹرز پیرا میڈیکٹس سماجی تنظیموں میڈیا پولیس ریلوے ملازمین نے دنرات ایک کرکے مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ رہے میں بھی ٹیموں کے ساتھ دن رات کھڑا رہا ہوں افسروں نے منہ پر دھول کی پرواہ کیے بغیر کام کیا میں انہیں نہیں بھول سکتا شیخ زید ہسپتال اوڈ ڈی ایس ریلوے سکھر اور اس کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں ان لوگوں نے ثابت کیا کہ پاکستان میں درد دل رکھنے اور انسانیت کا احترام کرنے والے کم نہیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں