ٹریفک پولیس اجلاس

ٹریفک پولیس اجلاس، مہلک حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ

اوکاڑہ ( شیر محمد) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ راشد ہدایت کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس کے خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ٹریفک سٹاف نے شرکت کی۔

اجلاس میں مہلک ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر دانش محمود نے ضلع ایمرجنسی لائف سیونگ پلان پر بریفنگ دی۔

ڈی پی او راشد ہدایت نے واضح احکامات جاری کیے کہ بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس، تیز رفتاری، کم عمر ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ غیر محفوظ وہیکلز، بالخصوص چنگ چی رکشوں میں اسکول بچوں کی ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر روکنے کی ہدایت کی گئی۔

ٹریفک ہیٹ میپ کے مطابق مشترکہ ناکے لگانے، مہلک حادثات کے ذمہ دار ڈرائیوروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات بھی دیے گئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ ہیڈ انجریز سے محفوظ رکھا جا سکے، جبکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے