امریکی محکمہ دفاع 39

ٹرمپ کی وارننگ،حماس کا مذاکرات پر آمادگی کا اعلان

غزہ(رپورٹنگ آن لائن) فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اپنی شرائط واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا اور غزہ کی انتظامیہ کے لیے ایک آزاد فلسطینی کمیٹی کا قیام شامل ہونا چاہیے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے عوام پر جاری جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمیں امریکی فریق سے کچھ تجاویز موصول ہوئی ہیں جو جنگ بندی کے معاہدے کی طرف لے جا سکتی ہیں، ہم ثالثوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ان تجاویز کو ایک جامع معاہدے میں ڈھالا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں