واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے سے بریت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کمزور ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بریت کے بعد رد ِعمل کے اظہار میں کہا کہ حتمی ووٹنگ میں ٹرمپ پر جرم عائد نہیں ہوا تاہم جرم متنازعہ نہیں۔جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی تاریخ کے اس افسوس ناک باب سے یاد دہانی ہوئی کہ جمہوریت کمزور ہے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو امریکیوں کو اکسا کر کانگریس کی عمارت پر حملہ کرانے کا الزام تھا۔
اشتہار
157
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









