واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے (الحاق) کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔
وائٹ ہائوس کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے موقف میں کہا کہ مغربی کنارے میں استحکام اسرائیل کی سلامتی اور خطے میں امن کے امریکی ہدف کے لیے ضروری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے .
جب اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزرا نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کنٹرول بڑھانے کے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں یہودی بستیوں کے لیے زمین کے حصول کو مزید آسان بنانا شامل ہے۔








