38

ٹرمپ کی تقریرایڈٹ کرنے پر برطانوی ٹی وی نے معافی مانگ لی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ کے تنازع میں برطانوی نشریاتی ادارے نے معافی مانگ لی، تاہم معاوضہ ادا کرنے سے انکار بھی کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے دوبارہ دستاویزی پروگرام نہ دکھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔برطانوی ٹی وی کے وکلا کے مطابق اتوار کو موصول ہونے والے صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم کو جواب دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے وکلا نے برطانوی ٹی وی کو خط کا جواب دینے کیلئے جمعہ کو 5 بجے تک کی مہلت دی تھی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے دستاویزی فلم میں ان کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر برطانوی ٹی وی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دی تھی۔دوسری جانب اس معاملے پر برطانوی ٹی وی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبرہ ٹرنس پہلے ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں