وکیل ٹرمپ

ٹرمپ کی برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستاویزی فلم میں ان کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دیدی۔

امریکی صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایک ارب ڈالر ہرجانے کی قانونی کارروائی کرنیکا کہا اور بی بی سی کو دستاویزی فلم ہٹانے اور معافی کے لیے جمعے تک کا وقت دیا تھا۔امریکی صدر کے وکیل نے بی بی سی سے کہا کہ وہ جھوٹے، ہتک آمیز، تحقیر آمیز اور اشتعال انگیز بیانات واپس لے اور معافی مانگے یا ایک ارب ڈالر ہرجانے کے لیے قانونی کارروائی کا سامنا کرے۔

بی بی سی کے چیئرمین نے ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ پر معذرت کی ہے، اس معاملے پر گزشتہ روز بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او مستعفی بھی ہو چکے ہیں۔