کرسٹوفر لکسن 48

ٹرمپ کی ایرانی تنصیبات پر حملے کی دھمکیاں بے کار ہیں،کیوی وزیرِ اعظم

ویلنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کرسٹوفر لکسن نے ایرانی شہری انفرااسٹرکچر پر حملے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کو بے کار قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے ریڈیو نیوزی لینڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکیاں مددگار نہیں کیونکہ مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ اس تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔وزیرِاعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر امریکی صدر کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں، ان میں سے کوئی بھی اقدام، بشمول پلوں، آبی ذخائر اور شہری انفرااسٹرکچر پر بم باری ناقابلِ قبول ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں