ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کا منصوبہ صرف غزہ پٹی سے متعلق ہے۔
سرگئی لاوروف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کا امن پلان فلسطینی ریاست کے قیام کے بارے میں انتہائی مبہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے منصوبے میں واضح ہونا چاہیے کہ مغربی کنارے کا کیا کردار ہوگا۔









