ٹرمپ 12

ٹرمپ کا حماس سے فوری طور پر مکمل اسلحہ چھوڑنے کا مطالبہ

غزہ (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا اسلحہ مکمل اور فوری طور پر چھوڑ دے۔ ٹرمپ نے “ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں کہاہے کہ کونسل آف پیس لامحدود صلاحیتوں کی حامل ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ 19 فروری 2026 کو میں واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ جے ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ فار پیس میں پیس کونسل کے اراکین کے ساتھ دوبارہ شامل ہوں گا جہاں ہم اعلان کریں گے کہ رکن ممالک نے انسانی ہمدردی کی کوششوں اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے 5 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا وعدہ کیا ہے اور غزہ کے باشندوں کے لیے امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کے لیے ہزاروں اہلکار مختص کیے ہیں۔

یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ حماس مکمل اور فوری طور پر اسلحہ چھوڑنے کے اپنے عہد پر قائم رہے۔ پیس کونسل تاریخ کا اہم ترین بین الاقوامی ادارہ ثابت ہوگی اور مجھے اس کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں