واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کے تمام عملے کو فوری طور پر کام پر واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ فضائی ٹریفک کی روانی اورعوامی تحفظ کے پیش نظر تمام ایئر ٹریفک کنٹرول افسران کو فی الفور اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی۔ٹرمپ نے خبردارکیا کہ جو عملہ واپس نہیں آئے گا، ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی، حکومت شٹ ڈائون کے دوران پہلے ہی ایوی ایشن سیکٹرکو نقصان کا سامنا کرچکی ہے، اس لیے مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ جو اہلکار اس مشکل وقت میں اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے، ان کے لیے 10 ہزار ڈالر بونس کی تجویز پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کو معمول پر لانا ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام عملے کو فوری طور پردفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔