لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ٹرمپ ریلی میں دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر حیرت زدہ ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں کسی بھی شکل میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔
برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی ہے۔