ڈونلڈ ٹرمپ 27

ٹرمپ نے باراک اوباما ،ان کی اہلیہ کی متنازع و توہین آمیز ویڈیوپوسٹ کرنے پر معافی مانگنے سے انکار

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کی متنازع اور توہین آمیز ویڈیوپوسٹ کرنے پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق باراک اوباما کی ویڈیوپوسٹ کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور خاتون اول مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

ڈونلڈٹرمپ کیسوشل میڈیا پر متنازع ویڈیوپوسٹ کرنیسیطوفان کھڑا ہوا تھا جس کے بعد انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔ ویڈیو میں اوباما اور ان کی اہلیہ کو بن مانس دکھایا گیا، جس پر وائٹ ہاس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک اسٹاف نے یہ ویڈیو غلطی سے پوسٹ کردی تھی جسے ڈیلیٹ کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں