ٹرمپ 207

ٹرمپ نے ایران کو امریکا پر حملے کی صورت میں انتہائی شدت سے جواب دینے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن) ٹرمپ نے ایران کو امریکا پر حملے کی صورت میں انتہائی شدت سے جواب دینے کی دھمکی دے دی،ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے کا سوچا بھی تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائےگا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے اور قتل کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو مستقبل کے حملوں کی منصوبہ بندی، امریکی فوجیوں کے قتل اور کئی سالوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے قتل کیا گیا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف ایران کے کسی بھی نوعیت کے حملے کا جواب ایران کو ہزار گنا زیادہ سنگین حملے سے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں