ٹرمپ 183

ٹرمپ جوبائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہ کرنے اور اسی دن ریلی سے خطاب کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے توجہ ہٹانے کیلئے ریلی نکالنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس سے ڈرامائی انداز میں جانا چاہتے ہیں، وہ جوبائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہ کرنے اور اس موقع پر فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ٹرمپ کیمپین سے متعلق خبر کی وضاحت حاصل کرنے کیلئے امریکی میڈیا کے رابطہ کرنے پر ٹرمپ ڈرائع کی جانب سے کسی بھی قسم کے ردعمل سے گریز کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں