ڈیوڈ لیمی

ٹرمپ ایران کے ساتھ حقیقی معاہدہ چاہتے ہیں، برطانوی سیکریٹری خارجہ

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی غیر ضروری بمباری روکنے کیلیے ایران کے ساتھ حقیقی معاہدہ چاہتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی صحافی رابرٹ پیٹرسن نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کی برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی اور برطانوی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔اس ملاقات میں ڈیوڈ لیمی کو یقین دلانے کی کوشش کی گئی کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کم کرنے کی امید صرف ایک دھوکا ہے۔

مارکو روبیو اور وِٹکوف نے ایرانی حکومت کی وائٹ ہاس کی امن کی پیشکش پر رضامندی پر شکوک کا اظہار بھی کیا۔برطانوی صحافی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں میں مایوسی کا شکار امریکی حکام کی نظریں اس وقت جنیوا میں ہونے والی ایرانی وزیرِ خارجہ کی یورپی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات پر ہیں۔