واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہاہے کہ واشنگٹن یوکرینی اراضی کے معاملے کو زیر بحث لائے گا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ بات چیت کے زور بڑھائیں گے۔ یوکرین کے حوالے سے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گی۔
والٹز نے باور کرایا کہ ٹرمپ اور پوتین کی ملاقات متوقع ہے۔انھوں نے زور دیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یورپ اس جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو سپورٹ کرے گا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے بات چیت کی میزبانی پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔









