مسعود پزشکیان

ٹرمپ امن کی بات کرتے ہیں اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں،ایرانی صدر

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک وقت میں امن کی بات کرتیہیں اوردھمکیاں بھی دیتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے کہا کہ امریکاکے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے لیکن دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک وقت میں امن کی بات کرتیہیں اوردھمکیاں بھی دیتیہیں، ہمیں کس بات پر یقین کرنا چاہیے۔ پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کے غنڈہ گردی کیسامنے نہ جھکنے کہ وجہ سے وہ اسے خطے میں عدم استحکام کی وجہ قرار دیتے ہیں۔