ویکسین 204

ویکسین کی تیسری خوراک اومیکرون کو روکنے میں88فیصد موثر

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی نئی معلومات میں کہاگیا ہے کہ ویکسین کی اضافی خوراک کووڈ 19 کی وجہ سے لوگوں کے ہسپتال داخلے کو 88 فیصد تک روکنے میں موثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو کے ایچ ایس اے کے نئی ڈیٹا نے تصدیق کی کہ ایسٹرا زینیکا، فائزر اور ماڈرنا ویکسینز کی دو خوراکیں کووڈ 19 کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف بہت کم تحفظ فراہم کرتی ہیں مگر ان کی مدد سے وائرس کی نئی قسم سے شدید بیماری کو ٹالا جا سکتا ہے۔اسی لیے صحت کے حکام نے کہا کہ اس تحقیق سے اب تیسری خوراک حاصل کرنے کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں