اسد عمر 165

ویکسین کو تسلیم کرنے جیسے فیصلے عالمی ادارہ کو کرنا ہوتے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد ( ر پورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین کو تسلیم کرنے جیسے فیصلے عالمی ادارہ صحت کو کرنے ہوتے ہیں۔اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ملکوں کا طے کرنا کہ کون سی ویکسین ان کے ملک میں قابل قبول ہے، انتشار پیدا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ سیٹیزن کی صحت و تندرستی عالمی جیو اسٹریٹجک دشمنوں کا یرغمال نہیں بن سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں