واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے، تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت ہوگا اور رقم میرے کنٹرول میں ہوگی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ رقم وینزویلا اور امریکا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال ہو۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا سے تیل امریکا پہنچایا جائے گا جبکہ وزیر توانائی کرس رائٹس سے منصوبے پر عمل درآمد کا کہا ۔وینزویلا سے خام تیل امریکا میں ریفائنریز کو برآمد کیا جائے گا، امریکا نے دسمبر کے وسط سے وینزویلا کے تیل درآمدات کو روک رکھا ہے۔
توقع ہے کہ امریکی تیل کمپنیوں کے سربراہ وینزویلا میں سرمایہ کاری پر گفتگو کے لیے جمعرات کو وائٹ ہائوس کا دورہ کریں گے۔









