حمزہ خان 60

ویلنشیا اوپن اسکواش،حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر حمزہ خان نے اسپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلنشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

حمزہ نے ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں مصر کے پلیئر کو شکست دی۔پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش میں بھرپور فارم میں ہیں اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔انہوں نے ایونٹ کے ابتدائی دونوں راؤنڈز کے میچز آدھے گھنٹے سے کم وقت میں جیتے۔

دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے تھرڈ سیڈ مصر کے یاسین الشفیع کو 3ـ0 سے ہرایا۔حمزہ نے یہ میچ صرف 29 منٹ میں 11ـ9، 11ـ3، 11ـ8 کے اسکور سے اپنے نام کیا۔اس سے قبل پہلے راو?نڈ میں حمزہ نے اسپین کے ہوگو لوفینٹی کو صرف 27 منٹس میں شکست دی تھی۔میزبان ملک کے پلیئر کے خلاف پہلے راؤنڈ میں حمزہ نے 11ـ9، 11ـ6، 11ـ5 سے میچ جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں