سیریز 20

ویسٹ انڈین اوپنرز نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (رپورٹنگ آن لائن) نیپال سے ٹی 20 سیریز ہارنے والی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے آخری میچ جیتنے کے ساتھ بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کالی آندھی سے مشہور 2 آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اور اتنے ہی ٹی 20 عالمی کپ جیتنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز نیپال جیسی نو آموز ٹیم سے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہارنے کے بعد وائٹ واش کی خفت سے بچ گئی۔آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے نیپال کے خلاف فتح حاصل کرنے کے ساتھ بھارت کا ایک بڑا ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنے نام کر لیا۔

کیریبئن ٹیم نے تیسرے میچ میں نیپال کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح حاص کی اور 123 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کیا اور ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جو نیپال کے خلاف ہانگزو ایشین گیمز 2023 میں بنایا گیا۔ اس میچ میں کے رتوراج گائیکواڈ اور یشسوی جیسوال نے 103 رنز کی شراکت داری کی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے اوپنرز عامر جانگو نے 45 گیندوں پر 74 اور اکیم آگسٹے نے 29 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پہلے ہی اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔واضح رہے کہ نیپال نے ویسٹ انڈیز کو ابتدائی دونوں ٹی 20 میچز میں? شکست دے کر پہلی بار کسی آئی سی سی فل ممبر ملک کے خلاف سیریز جیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں