،فہیم اشرف 171

ویسٹ انڈیز کے خلاف پچ سے ابھی بھی فاسٹ بائولرز کو مدد مل رہی ہے ،فہیم اشرف

جمیکا(رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل رائونڈر فہیم اشرف نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پچ سے ابھی بھی فاسٹ بائولرز کو مدد مل رہی ہے ،ہم مثبت حکمت عملی اپناتے ہوئے طویل پارٹنرشپ لگانے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پچ کا برتاؤ ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہوتا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے دو دن کی نسبت پچ قدرے بہتر تھا،اس پچ سے ابھی بھی فاسٹ باؤلرز کو مدد مل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے باولرز نے آج بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کپتان اور میری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنا ہے،کسی بھی ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز بیٹنگ کے لیے آسان نہیں ہوتی۔

انہوںنے کہاکہ ہم مثبت حکمت عملی اپناتے ہوئے طویل پارٹنرشپ لگانے کی کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اختتامی لمحات پر اوورز گزارنے کی کوشش کررہے تھے کہ تاکہ کل تروتازہ ہوکر واپس آئیں ۔ انہوںنے کہاکہ کپتان کی صرف یہ ہدایت ہے کہ پارٹنرشپ لمبی کرنی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چاہتا ہوں ہر ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کے لیے آلراؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ انہوںنے کہاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں تو مجھ سے زیادہ میرے چھوٹے بھائی اور والدین خوش ہوتے ہیں،خواہش ہے ایسی کارکردگی ہو جس سے وہ خوش ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں