ویسٹ انڈیز 49

ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ سے شکست

ویلنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین ٹیم 205 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، مائیکل رائے نے 3 جبکہ جیکب ڈفی اور گلین فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 278 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی، مچل ہے 61 اور ڈیوون کونوے 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرسن فلپ نے 3، کیمار روچ نے 2 جبکہ جیڈن سیلز، اوجے شیلڈز، جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈین ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 128 رنز بنا سکی، اس دوران جیکب ڈفی نے 5، مائیکل رائے نے 3 اور زیک فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی،جیت کیلئے 56 رنز کا ہدف ملا جو باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان ٹام لیتھم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوون کونوے 28 اور کین ولیمسن 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔18 دسمبر سے سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں