ٹیم نیوزی لینڈ 54

ویسٹ انڈیز کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بچانے میں کامیاب، میچ ڈرا ،ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

آکلینڈ(رپورٹنگ آن لائن)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بچانے میں کامیاب ہو گئی۔نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔

ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی غیر معمولی بیٹنگ سے ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا۔میزبان نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 531 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ، ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 163.3 اوورز بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے،جسٹن گریوز 202 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں 388 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ کیمار روچ نے 233 گیندوں کا سامنا کر کے 58 ناٹ آؤٹ رنز بنائے اور شائے ہوپ نے 234 گیندوں پر 140 رنز بنائے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 231 جبکہ دوسری اننگز 466 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تھی اور ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 167 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ڈبل سنچری بنانے والے ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز میں یہ دوسرا بڑا ٹوٹل ہے جبکہ 1939 میں ڈربن میں انگلینڈ نے جنوبی ابریقہ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنائے تھے۔ یہ ٹیسٹ ٹائم لیس کے دور میں کھیلا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں