ویرات کوہلی 159

ویرات کوہلی کی سالگرہ، پاکستانیوں کے دلچسپ تبصرے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 33 سال کے ہوگئے، اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں موجود ویرات کوہلی کے مداح انہیں اپنے اپنے انداز سے اس بڑے دن کی مبارکباد دے رہے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے بھی کرکٹر ویرات کوہلی کی سالگرہ کے حوالے سے ایک دلچسپ صورتحال مداحوں کے سامنے رکھی۔کرکٹ ویب سائٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی کی فون پر بات کرتے تصویر کے ساتھ کوہلی کے مداحوں سے سوال کیا کہ اگر آج ویرات کوہلی کی سالگرہ کے موقع پر آپ کو ویرات سے فون پر بات کرنے کا موقع ملے تو آپ کیا بات کریں گے؟۔اس ٹوئٹ پر جہاں دنیا بھر کے صارفین اپنے فیورٹ کرکٹر سے کئے جانیوالے سوال کے حوالے سے بتانے لگے ، لیکن پاکستانی یہاں بھی انہیں ٹرول کرنے سے باز نہیں آئے۔

ایک صارف نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ شائق کی جانب سے اسٹیڈیم میں کوہلی کو کہی جانے والی لائن ‘کوہلی نہیں ہوگا تجھ سے چیس’ دہرائی۔ایک صارف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے کپتان کو ٹاس کے دوران کہے جانے والا جملہ کہا۔ایک صارف نے تو کوہلی کے پاکستان سْپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں