شنہوا 27

ویتنام ، بارشوں اور سیلاب سے اموات 98 ہو گئیں، 570 ملین ڈالر کا نقصان

ہنوئی( رپورٹنگ آن لائن)ویتنام کے وسطی علاقے میں بارشوں اور سیلاب سے اموات بڑھ کر98 ہو گئیں جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ شنہوا کے مطابق ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائک مینجمنٹ اتھارٹی نے بدھ کو جاری بیان میں بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے 2ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 426 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔

سیلابی پانی نے 51,800 ہیکٹر پر دھان اور دیگر فصلوں کو تباہ کر دیا جبکہ 920,800 سے زیادہ مویشی اور پولٹری مر گئے یا سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔اتھارٹی کے مطابق اقتصادی نقصانات کا تخمینہ تقریبا 570 ملین امریکی ڈالرسے زائد لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں