لاہور (رپورٹنگ آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کو دیکھتے ہی پہلا لفظ ذہن میں پھوپھو آتا ہے ۔معروف اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر رواں ہفتے ریلیز ہونے والے ویب شو جہاں فینز وہاں اسٹیڈیم کی پہلی قسط کا دلچسپ پرومو جاری کیا۔
زینب عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ وہ پروگرام کی عکسبندی کے دوران کافی محظوظ ہوئیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ شائقین کرکٹ بھی شو سے کافی لطف اندوز ہوں گے۔ویڈیو کے آغاز میں دکھایا گیا کہ زینب بابر اعظم سے سوال کرتی ہیں کہ وہاب ریاض کو دیکھ کر ذہن میں کیا آتا ہے جس کے جواب میں کپتان نے فوراً کہا پھوپھو۔شو کے میزبان فخرِ عالم اور زینب عباس ہیں جبکہ پرومو میں متعدد کھلاڑیوں سمیت معروف اداکار بھی دکھائی دیے جن میں ایمن خان، احسن خان، مہوش حیات اور احمد علی بٹ شامل ہیں۔