ولادیمیر پیوٹن 50

ولادیمیر پیوٹن کی یورپ کو دوبارہ تیل و گیس فراہم کرنے کی پیشکش

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)مشرقِ وسطی کی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، ایسے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک طویل مدتی تعاون پر آمادہ ہوں تو روس یورپ کو دوبارہ تیل اور گیس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پیوٹن نے سرکاری اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ روس نے کبھی یورپی خریداروں کے ساتھ توانائی تعاون سے انکار نہیں کیا تاہم یہ تعاون سیاسی دبا سے آزاد ہونا چاہیے، اگر یورپ دوبارہ معاہدوں کی طرف آتا ہے تو ماسکو تعاون کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں