حماس 133

وقت آگیا مجاہدین کو اغوا کرنے والے دشمن کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں،حماس

غزہ (رپورٹنگ آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کو گرفتار کرنے والے قابض دشمن کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں۔حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ غرب اردن میں سرنگ کے ذریعے جیل سے فرار ہونے والے مجاھدین کو پکڑنا اور ان پر ظلم کرنا دشمن کا شیوہ ہے مگر ایسے دشمن کے ہاتھ کاٹ دینے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے وطن کی سرزمین کو اپنے ہم وطنوں پرظلم ڈھانے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آزادی سرنگ سے فرار ہونے والے اسیران ایھم کممجی اور مناضل نفیعات کی دوبارہ گرفتاری اوران پر تشدد بدترین ظلم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں