تہران (ر پورٹنگ آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہاہے کہ ان کا ملک قوقاز میں صورت حال کی پیش رفت سے متعلق اپنے موقف کے حوالے سے روس کے ساتھ رابطہ کاری میں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران روس سے توقع رکھتا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کی سرحدوں پر ممکنہ تبدیلیوں ، دہشت گردوں کی موجودگی اور اسرائیلی نقل و حرکت کے حوالے سے رد عمل اور مطلوبہ حساسیت کا اظہار کرے گا۔
