قومی کرکٹ ٹیم 155

وقار یونس کا بہترین کارکردگی کے لیے بولرز کو مفید مشور ہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بہترین کارکردگی کے لیے بولرز کو مفید مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سائیڈ پر بولنگ سے جسم پر زور آئے گا ، بعد میں عادت ہوجائے گی،خود پر اعتماد رکھیں مضبوط بنیں کامیابی ملے گی۔بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پورے رن اپ کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا مشورہ دیا۔وقار یونس نے موسیٰ خان کو بھی رن اپ اور کلائی پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا اور اس کے ساتھ ہی ہدایت دی کہ ڈی کی ایک سائیڈ بند رکھ کر بولنگ کرو۔بولنگ کوچ نے کہا کہ ایک سائیڈ پر بولنگ سے جسم پر زور آئے گا لیکن بعد میں عادت ہوجائے گی۔وقار یونس نے کہا کہ خود پر اعتماد رکھیں مضبوط بنیں کامیابی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں