وفاقی کابینہ 244

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر کے ذخائر سٹیٹ بینک میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالر کے ذخائر سٹیٹ بینک میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری دے دی،کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت نے 3ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔سعودی عرب کے 3ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں ایک سال کے لیے جمع رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ معاہدےکے مطابق پاکستان اس رقم پر سعودی حکومت کو سالانہ 4فیصد منافع ادا کرے گا،سعودی حکومت کے ساتھ معاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس کو بھجوایا گیا۔

وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا۔قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی ،کابینہ نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے ملنے والے 3ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منظوری دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں