27

وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا وزیرِ مملکت برائے توانائی عبدالرحمن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وزیرِ مملکت برائے توانائی عبدالرحمن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

‘پیر کو جاری تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے عبدالرحمن خان کانجو اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری ہمدردی سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالرحمن خان کانجو نے والدہ کی علالت کے دوران جس خلوص سے ان کی خدمت کی، وہ قابلِ تحسین ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں