اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور کی تحصیل پروم میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی شخص کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ریاست ایسے عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹے گی اور حملہ آوروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
٭٭٭٭٭