اسلا م آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیر کو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ امور راجہ خرم نواز ، خیبرپختوانخو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللہ خان اور چوہدری رفعت جاوید بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔









