عبدالحکیم(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی خانیوال ریلوے اسٹیشن پر آمد اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے پاکستان عامر خان بلوچ ، ڈی ایس ریلوے ملتان بھی ہمراہ تھے متاثرہ ٹوٹے ہوئے پل کا معائنہ کیا گیا .
ریلوے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی کا جائزہ اور شکایات بھی سنی گئیں مسافروں کی جانب سے اسٹیشن پر مہنگی اشیا کی فروخت کے بارے میں بھی بتایا گیا.
اس سے پہلے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی اوکاڑہ کینٹ میں خانیوال اسٹیشن پر مسافر پل کی سلیب گرنے کے حادثے میں شہید ہونے والے ریلوے ایس ٹی محمد اکرم سندھو کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت۔کی _