محسن نقوی 15

وفاقی وزیر داخلہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی برسی پر انہیں خراج عقیدت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نشانِ حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی برسی پر ان کی عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے دفاعِ وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ رقم کی۔

وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ راشد منہاس شہید کی بہادری، جرات اور فرض شناسی تاریخِ حرب کا روشن باب اور پوری قوم کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے، انہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر وطن کی حرمت کا دفاع کیا اور ثابت کیا کہ پاکستان کے غیور بیٹے مادرِ وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

محسن نقوی نے کہا کہ راشد منہاس شہید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے، ان کی وطن سے محبت کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں