محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا تونسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔