جام کمال خان

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے۔

منگل کو وزارت تجارت سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا جنوبی کوریا پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے، ٹی آئی او اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا اور دیگر اعلیٰ حکام نیاستقبال کیا۔وفاقی وزیر کو گلدستہ پیش کیا گیا۔

تقریب کی یادگار گروپ تصویر بھی بنائی گئی۔ وفاقی وزیر تجارت اپنے حالیہ دورے کے دوران پاکستان اور کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے دو طرفہ تجارتی حجم دگنا ہونے کی امید ہے۔

وفاقی وزیر تجارت کورین وزیر تجارت اور اہم سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور کوریا کی صنعتی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی جائے گی.

کورین بینک کےـایگزم کے ساتھ مالی تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا اور جام کمال خان کوریا میں مقیم پاکستانی مزدوروں ،کوریا میں مقیم پاکستانی تاجروں اور کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔