اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔
بدھ کو ہونے والی ملاقات میں رانا تنویر حسین اور صادق سنجرانی کے درمیان بلوچستان میں زرعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چاغی کے 40,000 مربع کلومیٹر رقبے میں زرعی شعبے کی ترقی کے امکانات زیر غور ہیں، وزارت کی ٹیم چاغی میں زیتون کی کاشت کے لیے علاقے کا تجزیہ کر رہی ہے ۔
اس موقع پر پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کا تحقیقی مرکز قائم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے زرعی شعبے میں رانا تنویر حسین کی کوششوں کو سراہا