امیر مقام 42

وفاقی وزیر امیر مقام کی آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے نومنتخب صدر سردار زاہد تبسم کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجنیئر امیر مقام نے آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے نومنتخب صدر سردار زاہد تبسم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے نائب صدور نثار کیانی ،عابد عباسی ،سیکرٹری مالیات اعجاز خان ،سیکرٹری اطلاعات دلاور بخآری کو بھی مبارک باد دی۔

اتوار کو وزارت امور کشمیر ،گکگت بلتستان و سیفران کے مطابق مکہ مکرمہ سےاپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ سردار زاہد تبسم کی قیادت میں نومنتخب عہدیداران صحافتی برادری کے مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل حل کرنے میں معاونت کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ادارہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں