محسن نقوی 52

وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سروس ڈیلیوری کی بہتری اور اچھے نتائج کے حصول کیلئے جامع پلان طلب کرلیا اور ذیلی اداروں کو 3 دن میں قواعد و ضوابط میں تبدیلی اور دیگر سفارشات دینے کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہاکہ ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کا فقدان ہے جسے ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانا ہے ،جبکہ ہر ادارہ دوسرے اداروں کی معاونت کے طریقہ کار کے بارے میں ٹھوس پلان مرتب کرے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرکے ہی اداروں کی استعدادکار بڑھائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں