وفاقی حکومت 232

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین پر 3 ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈالنے کی تیاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی حکومت نے لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 30 پیسے مزید اضافہ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیپکو نے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 30 پیسے یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ جس پر حکومت نے سوچ بیچار شروع کردیا ہے بجلی کی قیمت بڑھنے سے بجلی کے صارفین پر 3 سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چند روز قبل بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 20پیسے کا پہلے ہی اضافہ کیا تھا۔ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے سے ملک میں پہلے سے موجود مہنگائی میں مزید طوفان برپا ہونے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں