وفاقی حکومت 65

وفاقی حکومت نے کھاد کی پیداواری لاگت معلوم کرنے کے لیے کھاد کمپنیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کافیصلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی حکومت نے کھاد کی پیداواری لاگت معلوم کرنے کے لیے کھاد کمپنیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کافیصلہ کرلیا ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کا ایجنڈا ملک میں یوریا کے اسٹاک کی دستیابی، طلب و رسد اور قیمتوں کا جائزہ لینا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں یوریا کھاد کی کوئی کمی نہیں ہے، یوریا کی ہموار پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے کھاد کمپنیوں کو گیس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فرٹیلزر کمپنیاں ڈیلرز اور ایجنسیوں کی کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبے کھاد کے ڈیلرز اور ایجنسیوں کو ویریفائی کریں، کسی بھی گھوسٹ ڈیلر اور ایجنسی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ فرٹیلائزر کمپنیاں صوبوں کو کھاد کی سپلائی یقینی بنائیں، فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس اب ہفتہ وارمنعقد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں