ندیم 23

وفاقی حکومت اور نیپرا کے خلاف عدالت جائوں گا’ ندیم افضل چن

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سابق وفاقی وزیراورپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیپرا کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ نئی پالیسی کے ذریعے سولرصارفین کے ساتھ ایک بڑا فراڈ شروع کردیا گیا ہے جس سے عوام کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سولر انرجی استعمال کرنے والے صارفین نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے، مگر نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی ان کے حقوق کو بری طرح متاثرکررہی ہے، یہ پالیسی عوام دشمن ہے اوراسے فوری طور پرواپس لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پرخاموش نہیں رہیں گے اور قانونی راستہ اختیارکرتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیپرا کے خلاف عدالت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سولرتوانائی کے فروغ کے بجائے اس پالیسی کے ذریعے عوام کو مایوسی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں