پاکستان میڈیکل کمیشن 151

وفاقی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے نائب صدر علی رضا کو میڈیکل ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر طلب کر لیا

جعفر بن یار

سیکرٹری اسٹینڈنگ کمیٹی نے علی رضا کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے اینٹری ٹیسٹ کے کروڑوں روپے کا کنٹریکٹ مبینہ طور پر من پسند کمپنیوں کو دینے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے
سٹینڈنگ کمیٹی نے پی ایم سی کے نائب صدر علی رضا وکیل کو بذات خود پیش ہو کر جواب جمع کروانے کی ہدایت دی ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ میں مبینہ ٹینڈر کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔
پاکستان میڈیکل کمیشن

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خط پر
پاکستان میڈیکل کمیشن اپنی رپورٹ میں میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت دینے میں ناکام رہا تھا
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے
حقائق کے پیش نظر پاکستان میڈیکل کمیشن سے یہ درخواست کی تھی کہ وہ پرکیورمنٹ کے عمل کا دوبارہ جائزہ لیں اور اگر خلاف ورزیاں پائی گئیں تو دوبارہ ٹینڈر دیا جائے ۔
اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت 21 ممبرز پر مشتمل ہے
اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس 16اگست کو نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈنیشن کے کمیٹی روم اسلام آباد میں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں