کراچی(ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی(PMSA) کے مابین مفاہمتی یادداشت (MOU)پر دستخط ہوئے جبکہ قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور پی ایم ایس اے کے ڈائریکٹرجنرل ریئر ایڈمرل محمد شعیب خٹک (ہلال امتیاز ملٹری) نے MOUپر دستخط کئے۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ر وبینہ مشتاق نے بین الاقوامی تعلقات کے اساتذہ کو MOU کے حوالے سے مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ ایم او یو جامعہ اردو کے طلبہ اور اساتذہ کیلئے میری ٹائم افیئرز اور سمندری علوم کے حوالے سے تحقیق کے مواقع فراہم کرے گا۔
تقریب میں انچارج شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر ممنون احمد خان، ڈاکٹر فیصل جاوید ، ڈاکٹر رضوانہ جبین، ڈاکٹر عارف خان جبکہ PMSA کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیپٹن شاہد جلیل، ڈائریکٹر ٹریننگ کمانڈر فاروق،ڈائریکٹر آپریشن کمانڈر عبداللہ، میری ٹائم ریسرچ آفیسرلیفٹیننٹ تیمور بھی تقریب میں شریک تھے۔بعد ازاں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور شعبہ تعلقات عامہ اساتذہ کو PMSAکے کمانڈ اینڈ آپریشن روم میں ادارے کے اغراض و مقاصد، ذمہ داریوں، وظائف اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اور ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل محمد شعیب خٹک کو شیلڈپیش کی گئیں اور اساتذہ میں سووینیئر تقسیم کئے گئے۔








